مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ میں انتہاپسند اور جنگجو وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف تحریرں اور خبریں روانہ کا معمول بن گئی ہیں۔
تازہ ترین صورتحال کے مطابق صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے غزہ میں جنگ کے 100 دن مکمل ہونے کے بعد جنگ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نتن یاہو اپنے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوئے ہیں۔
اخبار نے لکھا ہے کہ نتن یاہو اور اسرائیلی فوی کے حملوں کے برعکس حماس کے مجاہدین زندہ اور رہنما جنگ کی قیادت کررہے ہیں۔
اخبار نے لکھا ہے کہ صہیونی عوام کو غزہ میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد نتن یاہو کے وعدوں پر اعتبار تھا اور ان کی تکمیل کی تمنا کرتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ نتن یاہو کے وعدے بھی دور ہوتے گئے۔ صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے ایک سروے میں بتایا ہے کہ 66 فیصد اسرائیلوں کا خیال ہے کہ نتن یاہو غزہ میں جنگ کے اہداف حاصل کی صلاحیت سے عاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ